آئی سی سی ،کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 4 نومبر 2021 15:40

آئی سی سی ،کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
شارجہ/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں کل جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا،پہلا میچ نیوزی لینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، دوسرے میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں انٹرنیشنل سٹیڈیم ، دبئی میں مدمقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم کی کمان ویرات کوہلی سنبھالیں گے ، سکاٹ لینڈ ٹیم کی قیادت کائل کوٹزر کریں گے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی،ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/11/2021 - 15:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :