بیگم کو خوش رکھنے کیلئے شعیب ملک کا شوہروں کو ’مفید‘ مشورہ

’بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آپ یقین نہیں کرسکتے کہ آپکی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہوجائے گی‘: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 12:15

بیگم کو خوش رکھنے کیلئے شعیب ملک کا شوہروں کو ’مفید‘ مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے کے لیے شوہروں کو مفید مشورہ دے دیا ۔ گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شرکت کی۔ اس دوران اس پاک بھارت جوڑی کی اپنے بیٹے اذہان سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا ۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی‘۔

شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 29/11/2021 - 12:15:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :