پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول گرلز کھو کھو چیمپئن شپ 4 دسمبر کو منعقد ہوگی

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ابو ریحان اسپورٹس کے زیر اہتمام اور پاکستان کھو کھو فیڈریشن،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول گرلز کھو کھو چیمپئن شپ 4 دسمبر بروز ہفتہ کو وومین اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کابھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو تمام سہولیات کمیٹی فراہم کرے گی۔ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ارگنائزنگ کمیٹی درج ذیل ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں ڈاکٹر عارف حفیظ چیئرمین، عارف وحید خان وائس چیئرمین، شبیر احمد ٹیکنیکل ڈائریکٹر، عرفان احمد اور ریحانہ آصف نائب صدور، شہروز علوی آرگنائزنگ سیکرٹری، طاہرہ یاسمیں،مریم بٹ،شاہانہ را، نسمہ اصف، منیبہ ہاشمی ریفری جبکہ شیخ محمد شکیل، شاہ رخ احمد خان،وقاص علی، ایم احمد اور بٹ خان اراکین کمیٹی ہونگے ۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 00:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :