تیسری لاء اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ میں کھیلے گئے تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 18 دسمبر 2021 18:26

تیسری لاء اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ میں کھیلے گئے تین میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2021ء) جسٹس ہیلپ لائن کے تحت صوبائی محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے کھیلی جانے والی تیسری لاء اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں وفاقی اردو یونیورسٹی نے ضیاء الدین اردو یونیورسٹی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کرم علی 55 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انہوں نے 10 چوکے ایک چھکا لگایا۔

افسر علی چار چوکوں کی مدد سے 20 اور سعود حسین ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ طلحہ ایوب نے 2، فیصل شاہ اور احمد عزیز نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا جبکہ ضیاء الدین لاء یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ اصغر علی نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگاکر 42 رنز بنائے جبکہ طلحہ ایوب 10 بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

افسر علی نے 2، بابر علی، فرمان علی نے دو دو اور کرم علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کرم علی میچ کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ دوسرے میچ میں ذوالفقار علی بھٹو شہید لاء یونیورسٹی نے ایس ایم لاء کالج کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایس ایم لاء کالج نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ گل حسن نے 3 چوکے ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز، رضوان مغل نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز اور حماد نے 3 چوکے لگاکر 27 رنز بنائے۔

کرار حسین نے 4، ابوبکر نے 2، دانیال الٰہی اور یار محمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید لاء یونیورسٹی کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 19.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ جی ایم بلوچ نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ علی احتشام نے 32 رنز میں 6 چوکے مارے۔ ابوبکر نے دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

عامر خان نے 3 اور اورنگزیب نے دو کھلاڑی آئوٹ کیے۔ تیسرے اور آخری میچ میں ڈیننگ اسکول آف لاء نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ جواب میں ہمدرد یونیورسٹی کی پوری ٹیم 15.1 اوور میں 82 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ معروف نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز اور شعیب نے 2 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ اس طرح ڈیننگ اسکول آف لاء کی ٹیم نے یہ میچ با آسانی 72 رنز سے جیت لیا۔

ڈیننگ اسکول آف لاء کے بالرز عبدالکبیر، حسیب، زین الحسن نے دو دو اور دوست محمد نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا جبکہ ہمدرد یونیورسٹی کے بالرز آفریدی، معروف اور وزیر نے دو دو کھلاڑی آئوٹ کیے۔ لیگ میچوں کے اختتام پر وفاقی اردو لاء یونیورسٹی،کراچی یونیورسٹی،شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی اور ڈیننگ اسکول آف لاء کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پہلا سیمی فائنل ڈیننگ اسکول آف لاء اور وفاقی اردو لاء یونیورسٹی کے مابین کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے درمیان ہوگا۔اس موقع پر لاء اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد الندی البرہانی اسٹیڈیم میں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہونگے جبکہ فیکلٹی ممبران بھی میچ دیکھنے کے لیے تشریف لائیں گے۔لیگ کا فائنل 20 دسمبر کو معین خان کرکٹ اکیڈمی DHAکلب میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر لیگ کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سابق جسٹس شہاب سرکی کی جانب سے شریک ٹیموں کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/12/2021 - 18:26:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :