امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا، امریکہ کے ہی مائیک روجرز دوسرے اور جمیکا کے اصافہ پاول تیسرے نمبرپر رہے

اتوار 7 ستمبر 2014 13:31

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی سو میٹر ریس میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا امریکہ کے ہی مائیک روجرز دوسرے اور جمیکا کے اصافہ پاول تیسرے نمبرپر رہے۔

(جاری ہے)

دو سو میٹر ایونٹ میں بھی گیٹلن نے کسی کو فنش لائن کے قریب پہلے آنے ہی نہیں دیااور 19 اعشاریہ سات ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کرلیا، قطر کے فیمی اونوڈ دوسرے اور پانامہ کے الونسو ایڈورڈ تیسرے نمبر پررہے۔ جسٹن گیٹلن نے اب تک ڈائمنڈ لیگ کی تمام 16 ریس جیتی ہیں،اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/09/2014 - 13:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :