انڈر 19 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:18

ٹرینیڈاڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، برائن لارا سٹیڈیم، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 153 رنز سے مات دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، کپتان جارج وین ہرڈین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 111 رنز بنائے، ڈیوالڈ بریوس 96 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

روبین ولسن اور لیام دوہرٹی نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33 اوورز میں 158 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، نیتھن میک گاری 42 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لیام ایلڈر اور میتھیو بوسٹ نے3۔

(جاری ہے)

3وکٹیں حاصل کیں۔ جارج وین ہرڈین کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا نے میزبان ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے، کیون وکہم نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے دینتھ ویلالاگے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سدیشا راجاپاکسے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 76 رنز بنائے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 13:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :