رائلی روسو کی اہلیہ کا شوہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہی کھیلنے کا مشورہ

اگلے 6،7 سال آپکو ملتان سے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں:سوشل میڈیا صارف، اہلیہ نے بھی بالکل ایسا ہی مشورہ دیا ہے: جنوبی افریقی کرکٹر کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 مارچ 2022 14:11

رائلی روسو کی اہلیہ کا شوہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہی کھیلنے کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مارچ 2022ء ) پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو کی اہلیہ نے انہیں پی ایس ایل میں سلطانز کے لیے ہی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ سیزن سیون کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل 7 کے حوالے سے اپنے تجربات و مشاہدات سے مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

32 سالہ رائلی روسو کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ وہ انہیں اگلے چھ یا سات سال اسی ٹیم سے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ جواب میں روسو نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ نے بھی انہیں بالکل ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتوحات کا مزہ چکھنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں میچ ہار گئی تھی۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 03/03/2022 - 14:11:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :