جرمن فٹ بالر نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی

پیر 2 مئی 2022 13:41

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2022ء) بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں سے اب دنیا کی توجہ اس طرف مبذول ہورہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالرمیسوت اوزیل نے بھی جنہیں دنیا بھر میں لوگ پسند کرتے ہیں اور ایک مثال قرار دیتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

میسوت اوزیل نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ریال میڈرڈ اور آرسنل کے سابق اسٹار نے جنہوں نے جرمنی کو 2014 کا فٹبال عالمی کپ جتوانے میں اہم کرداراداکیا، دنیا بھر کے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور بھارتی مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ میسوت اوزیل نے ایک ٹویٹ میں لوگوں سے کہا کہ '' آئیے اس شرمناک صورتحال کے بارے میں آگاہی پھیلائیں کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہو رہا ہے''۔
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 13:41:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :