نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اچانک دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کو معاوضہ ادا کردیا

کیوی بورڈ نے ہوٹل کی بکنگ، سکیورٹی، مارکیٹنگ، براڈکاسٹ کی مد میں ہرجانہ ادا کیا، نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر 2022ء/جنوری 2023ء میں 3 ون ڈے،2 ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان آئیگی، 5 ٹی ٹونٹی، اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 مئی 2022 12:23

نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اچانک دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کو معاوضہ ادا کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2022ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ سال ستمبر 2021ء میں اچانک دورہ ختم کرنے پر معاوضہ ادا کردیا۔ کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کی جانب سے معاوضے کی رقم کا اعلان نہیں کیا، کیوی بورڈ سے مالی نقصان کا معاوضہ ہوٹل کی بکنگ، سکیورٹی، مارکیٹنگ، براڈکاسٹ کی مد میں ہرجانہ ادا کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دسمبر 2022ء/جنوری 2023ء میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ جہاں وہ 5 ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز میں حصہ لے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لیںڈ کرکٹ ٹیم اور بورڈ سے تعلقات معمول پر آگئے ہیں جبکہ کیوی بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کو پی سی بی نے قبول کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی انگلینڈ کے ساتھ تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے کی تصدیق کرے گا کیونکہ وہ اکتوبر میں طے شدہ 7 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یاد رہے کہ بلیک کیپس نے 17 ستمبر 2021ء کو راولپنڈی میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے عین قبل سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے وطن روانگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں بورڈز کے روابط میں کشیدگی رونما ہوئی تھی۔ بعد ازاں انگلینڈ نے بھی اپنی مرد اور خواتین ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے دستبردار ہوگئے تھے، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے اعلان کیا کہ وہ نیوزی لینڈ سے ہرجانہ ادا کرنے کو کہیں گے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :