امریکی کونسل جنرل ولیم میکنیول کی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین آفریدی ویسٹ انڈیز کیخلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں، ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کیلئے تیار ہوں: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جون 2022 12:56

امریکی کونسل جنرل ولیم میکنیول کی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کی تصاویر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2022ء ) امریکی سفارت کار کی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ لاہور میں تعینات امریکی کونسلر جنرل ولیم میکنیول نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

انہوں نے امریکی کونسل خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین لوگ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔ امریکی سفارتکار نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کے ذریعےعروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریز کے متعلق کہا کہ بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں۔

ویلیم ماکانیولے کا کہنا تھا کہ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کے لیے تیار ہوں۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ویلیم ماکانیولے کی پش آپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا تھا۔ امریکی سفارت کار کی قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی منفی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
وقت اشاعت : 04/06/2022 - 12:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :