- Home
- Sports
- News
- سٹامپ پیپر پر لکھ دوں کہ کہیں نہیں جا رہا ؟ اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری نہیں ملنی: رمیز راجہ
سٹامپ پیپر پر لکھ دوں کہ کہیں نہیں جا رہا ؟ اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری نہیں ملنی: رمیز راجہ
پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوںگے، جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے: چیئرمین پی سی بی
ذیشان مہتاب بدھ 29 جون 2022 13:51
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جون 2022ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میرا فوکس ٹیم کی پرفارمنس پر ہے، اچھی بات یہ ہے کہ فینز ٹیم کو اون کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جونیئر لیگ کا لانچ کرنا بیک اپ کی سہولت ہوگا، ہمارے پاس ایک ہی گیم رہ گئی ہے، جس سے ہمارے جذبے جڑے ہوئے ہیں، ہر روز ایک اچھے عمل کی نیت کر کے گھر سے جاتا ہوں، نیت صاف ہے تو پھل ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔ پاکستان جونیئر لیگ میں 6 فرنچاٸز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے، اُمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی کا یہ پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔
رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جب کہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔ اپنے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں، میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنی ہے۔ پاتھ وے پروگرام کے بارے میں بتایا کہ 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 13:51:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا