لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ، قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر

ہفتہ 6 اگست 2022 21:52

لاہور میں وقفے وقفے سے  بارش ، قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے قومی سکواڈ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں ٹریننگ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ سیشن کی وڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 21:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :