کراچی ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی گاڑی حادثے کا شکار

یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی کے قریب فاسٹ بولر کی کار کو حادثہ پیش آیا ، پیسر کو نیپا چورنگی سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، اللہ کا شکر میں محفوظ ہوں، بس گاڑی کو نقصان پہنچا : محمد سمیع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 ستمبر 2022 13:05

کراچی ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی گاڑی حادثے کا شکار
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2022ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی گاڑی کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی کے قریب فاسٹ بولر محمد سمیع کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر کو نیپا چورنگی سے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میں محفوظ ہوں بس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد سمیع نے 15 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 136 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے بعد وہ سرخیوں میں آئے۔ ان کا موازنہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر سے کیا جاتا تھا تاہم فٹنس مسائل نے ان کے کرکٹ کیریئر کو متاثر کیا۔ یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے ۔انہوں نے 2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی۔                                                                                    
وقت اشاعت : 02/09/2022 - 13:05:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :