ٹی ٹونٹی رینکنگ، قومی ٹیم کی تیسری پوزیشن پر ترقی

بھارت 269 پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود، انگلینڈ کی دوسری پوزیشن ، پاکستان 259 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، جنوبی افریقہ 257 پوائنٹس لیکر چوتھی پوزیشن پر براجمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 ستمبر 2022 12:46

ٹی ٹونٹی رینکنگ، قومی ٹیم کی تیسری پوزیشن پر ترقی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2022ء ) انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی مقابلے میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔ بابر اعظم الیون نے گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے 5ویں مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارتی ٹیم 269 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔ 2010ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 261 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ 2009ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن پاکستان 259 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی ٹیم 257 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 250 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ، 2012ء اور 2016ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 241 پوائنٹس کے ہمراہ ساتویں، 2014ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن سری لنکن ٹیم 237 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں ، بنگلہ دیش کی ٹیم 224 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کرکٹ ٹیم 219 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 12:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :