یہ بڑا زبردست باولر ہے

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے بھی فاسٹ باولر حارث روف کی تعریف کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اکتوبر 2022 23:49

یہ بڑا زبردست باولر ہے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ، اخبارتازہ ترین۔08 اکتوبر2022ء) عمران خان نے بھی فاسٹ باولر حارث روف کی تعریف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی پنجاب کے ایک مقامی گاوں میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔

ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران چئیرمین تحریک انصاف اور دیگر سوار محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی جس گاوں میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی، وہ چوہدری نثار کے حلقے میں واقع ہے۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد عمران خان بچوں اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئے، چئیرمین تحریک انصاف نے سیکورٹی اہلکاروں کو بچوں اور مقامی لوگوں کو روکنے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان اس دوران بچوں اور نوجوان سے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق بھی گپ شپ کرتے رہے، انہوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بڑا زبردست بولر ہے،  پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیت گیا ہے، بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کی تھی۔ جبکہ عمران خان کی جانب سے پوچھنے پر نوجوانوں اور بچوں نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا پسندیدہ فاسٹ باولر قرار دیا۔




عمران خان نے مقامی افراد سے سوال کیا کہ چودھری نثار کی حلقے میں کیا پوزیشن ہے؟ چودھری نثار کی پوزیشن بہتر ہے یا غلام سرور خان کی؟ جس پر مقامی لوگوں نے انہیں بتایا کہ یہاں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ الحق ہے۔ بعد ازاں عمران خان ہیلی کاپٹر میں خرابی کی وجہ سے بذریعہ سڑک اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔
وقت اشاعت : 08/10/2022 - 23:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :