شاہد آفریدی نے فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی مخالفت کردی

مڈل آرڈر بیٹر کو ہوم سیریز میں ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کیلئے بڑی پرفارمنس ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 نومبر 2022 16:37

شاہد آفریدی نے فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی مخالفت کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم عالم کو ڈراپ کرنے پر بول اُٹھے۔ کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے فواد عالم کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنا بڑی کامیابی ہے تاہم قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔ شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نئی انجری ہوئی ہے، بحالی میں دو سے تین ہفتہ لگ جائیں گے، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش انڈر 19 کا پاکستان آکر ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہمیں ٹیم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ میں بڑے دلچسپ اپ سیٹ ہو رہے ہیں، میری فیوریٹ ٹیم جرمنی ہے۔ سعودی عرب کو ارجنٹیا جیسی ٹیم کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا ملک چلا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، شکر ہے کہ پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 24/11/2022 - 16:37:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :