پاکستان کرکٹ ٹیم میں رونالڈو کے مداح میسی سے زیادہ

سکواڈ میں میسی کے دیوانے، رونالڈو کے مداح کھلاڑیوں سے بات نہیں کرتے: امام الحق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 دسمبر 2022 16:01

پاکستان کرکٹ ٹیم میں رونالڈو کے مداح میسی سے زیادہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 دسمبر 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پرتگال کے سٹار سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے فینز ہیں۔ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب امام الحق نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر کرکٹرز پرتگالی فارورڈ کرسٹینو رنالڈو کے پرستار ہیں اور انہیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک دو کھلاڑی جیسے سعود شکیل اور سلمان علی آغا لیونل میسی کے بھی دیوانے ہیں اور وہ رونالڈو کے مداح کھلاڑیوں سے بات نہیں کرتے۔
دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو کواٹر فائنل میں مراکش نے شکست سے دوچار کیا اور میگا ایونٹ سے باہر کردیا تھا جبکہ لیونل میسی کی ارجنٹائن 18 دسمبر کو فرانس کیخلاف فائنل میں اُترے گی۔ یاد رہے کہ 35 سالہ لیونل میسی اور 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ تصور کیا جارہا ہے، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 15/12/2022 - 16:01:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :