سابق سری لنکن کرکٹر چندیکا ہتھوروسنگھا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

منگل 31 جنوری 2023 19:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) سابق سری لنکن کرکٹر چندیکا ہتھوروسنگھا کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ کرکٹ نیو سائوتھ ویلز سے علیحدگی کی تصدیق کے کچھ لمحات بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہتھوروسنگھا سے آئندہ ماہ شروع ہونے والے دو سالہ معاہدے کا اعلان کیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہتھورو سنگھا کس فارمیٹ کے انچارج ہوں گے، ایس سری رام بھی بنگلہ دیش کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے ہیڈ کوچ ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں سریرام اور بی سی بی کے درمیان ڈھاکہ میں ہونے والی بات چیت میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا حالانکہ بورڈ نے دسمبر میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سری رام طویل مدتی کے لئے ٹی ٹونٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنیں۔

(جاری ہے)

ہتھوروسنگھا دوسری مرتبہ بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سے قبل وہ 2014ء سے 2017ء تک یہ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

ان کی کوچنگ میں بنگلہ دیش نے اپنے ہوم گرائونڈ میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ کو شکستوں سے دوچار کیا۔ ہتھوروسنگھا کی کوچنگ میں2015 ء اور2017 ء میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آئوٹ مرحلے میں بنگلہ دیش نے پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کامیابیاں بھی شامل تھیں۔ اپنے ایک بیان میں ہتھوروسنگھا نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے، بنگلہ دیش کی ثقافت اور لوگوں کی گرمجوشی سے بہت متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے اور ان کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔
وقت اشاعت : 31/01/2023 - 19:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :