شاہین آفریدی کس طرح آسانی سے اضافی رفتار پیدا کرتے ہیں، ڈیل سٹین نے بتا دیا

شاہین کی کلائی حیرت انگیز ہے، اسکے پاس خاص صلاحیت اور ایسا ہنر ہے جس سے نوجوان تیز گیند باز اپنی رفتار میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں جسکی وہ کوشش کر رہے ہیں: سابق پروٹیز پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 فروری 2023 13:24

شاہین آفریدی کس طرح آسانی سے اضافی رفتار پیدا کرتے ہیں، ڈیل سٹین نے بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 فروری 2023ء ) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے شاہین شاہ آفریدی کو بلے بازی کے لیے آسان پچز پر ان کی شاندار باؤلنگ کارکردگی پر سراہا ہے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے پی ایس ایل کے بہترین بیٹنگ یونٹس میں سے ایک کے خلاف ایک ایسی پچ پر عمدہ کارکردگی دکھائی، جہاں 442 رنز بنائے گئے تھے، جو پی ایس ایل میں دوسرے سب سے زیادہ مجموعی رنز ہیں۔

22 سالہ نوجوان نے اپنے چار اوورز کے سپیل کو 40 رنز کے عوض 5 دے کر مکمل کیا، جس سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف 40 رنز سے فتح حاصل کرنے میں ان کی ٹیم کی مدد کی۔ سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے لاہور قلندرز کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بائیں ہاتھ کا پیسر ایک خاص ٹیلنٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیل سٹین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "شاہین آفریدی کی کلائی حیرت انگیز ہے! اس کے پاس جو موڑ اور فلک ہے وہ بہت خاص ہے اور ایک ایسا ہنر ہے جہاں بہت سے نوجوان تیز گیند باز اپنی رفتار میں مزید اضافہ تلاش کر سکتے ہیں جس کی وہ کوشش کر رہے ہیں "۔

ڈیل سٹین نے مزید کہا کہ " فاسٹ باولرز کچھ مشقیں کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے تو مجھے افسوس ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ بہت دیر ہو چکی ہو۔ پھر بھی کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے‘۔
شاہین آفریدی نے 242 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے تیز رفتار اور سوئنگ کے ساتھ پشاور زلمی کی بیٹنگ یونٹ کو جھٹکا دیا، اور اپنے پہلے اسپیل میں کامیابی حاصل کی۔ قلندرز کے کپتان نے محمد حارث اور بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 28/02/2023 - 13:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :