قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے معاملات طے، مکی آرتھر ہیڈ کوچ ہوں گے

جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل کو بولنگ اور ہم وطن اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 مارچ 2023 12:07

قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے معاملات طے، مکی آرتھر ہیڈ کوچ ہوں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2023ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے لیے معاملات طے پا گئے جس کی تفصیلات کا اعلان بورڈ جلد کرے گا۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کوچنگ سٹاف کو لیڈ کریں گے، وہ اس سے قبل ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ بھی کام کرتے رہیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو رواں ہفتے حتمی شکل دے جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچنگ سٹاف کے لیے معاملات تقریباً طے پا چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیا کوچنگ سٹاف ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ مکی آرتھر کے علاوہ گرانٹ بریڈ برن کو کوچنگ سٹاف میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی، انہیں ہیڈ کوچ بنایا جا سکتا ہے جب کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مورنے مورکل کو بولنگ اور جنوبی افریقا کے اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مورنی مورکل 86 ٹیسٹ 117 ون ڈے اور 44 ٹی ٹونٹی میچز کا تجربہ رکھتے ہیں جب کہ اینڈریو پیوٹک نے ایک ون ڈے میچ کھیلا ہوا ہے ۔ نیوزی لیند کے گرانٹ بریڈ برن ماضی میں پاکستان کے فیلڈنگ کوچ اور این ایچ پی سی بی میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ رہ چکے ہیں، رائٹ آرم آف بریک گرانٹ بریڈ برن 7 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب فزیو کلف ڈیکن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اور ڈرائکس سائمن ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 14 اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2023 - 12:07:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :