کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب کے ’روحانی پیشوا‘ قرار

رونالڈو ٹریننگ سیشنز میں گروپس کیساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں ، ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں: فری سٹائل فٹبالر ڈو کم فوک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 جون 2023 14:57

کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب کے ’روحانی پیشوا‘ قرار
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2023ء ) فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے کلب النصر کا روحانی پیشوا قرار دیدیا۔ ڈو کم فوک کا کہنا تھا کہ "یہ ایک عجیب احساس تھا کیونکہ یہ ایک نجی تربیتی سیشن تھا، اور کسی کو بھی کچھ ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ رونالڈو النصر کے روحانی پیشوا کی طرح ہیں۔

وہ گھومتا رہا، ہر چھوٹے گروپ کے ساتھ تربیت حاصل کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتا تھا" ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر کے لیے 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پرتگالی فٹبالر نے جون 2025ء تک کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ رونالڈو نے اس سیزن میں 16 گیمز میں 14 گول کیے، لیکن یہ ان کی ٹیم کو سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) ٹائٹل نہیں جتوا سکے اور النصر کی ٹیم التحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رونالڈو نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رونالڈو نے یورپ کے مقابلے سعودی عرب میں تربیتی معمولات میں فرق کے بارے میں بھی بات کی۔ رونالڈو کی آمد کے بعد سے لیونل میسی اور کریم بینزیما سمیت کئی دیگر ٹاپ کھلاڑیوں کو سعودی عرب سے پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 14/06/2023 - 14:57:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :