محمد رضوان کے گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کینیڈا سے باہر ہونے کا امکان

وکٹ کیپر کو وینکوور نائٹس نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے اٹھایا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 جون 2023 15:05

محمد رضوان کے گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کینیڈا سے باہر ہونے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2023ء ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے آنے والی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کینیڈا سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ محمد رضوان کو وینکوور نائٹس نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے اٹھایا ہے جو 20 جولائی سے 6 اگست تک شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سری لنکا کے خلاف 16 سے 28 جولائی تک دو ٹیسٹ کھیلے گا، بطور وکٹ کیپر پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی پہلی پسند ہونے کی وجہ سے رضوان ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

وہ لیگ کے آخری چند میچوں کے لیے اپنی ٹیم کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کے ہمراہ رضوان ٹیسٹ سیریز سے قبل جاری تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ یہ دونوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج پر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈین لیگ میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، اعظم خان اور زمان خان سمیت کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

شاہد آفریدی کو ٹورنٹو نیشنلز نے اپنے مارکی پلیئر کے طور پر اٹھایا ہے۔ شاندار آل راؤنڈر آخری بار قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ (LLC) میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ٹیم ایشین لائنز کو ٹائٹل جیتنے کی راہ دکھائی۔ شعیب ملک مسی ساگا پینتھرز کے آئیکون کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 15/06/2023 - 15:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :