ورلڈ کپ، سارو گنگولی کا پاکستانی ٹیم کو طنز سے بھرا مشورہ

بہتر ہوگا کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ہمارا ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل ہو: سابق بھارتی کپتان کا طنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 جولائی 2023 14:12

ورلڈ کپ، سارو گنگولی کا پاکستانی ٹیم کو طنز سے بھرا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جولائی 2023ء ) سابق بھارتی کرکٹ کپتان سورو گنگولی نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔ سارو گنگولی نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہندوستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سب سے آگے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اہم میچوں میں نیوزی لینڈ کو کم سمجھنا ایک غلطی ہوگی۔

51 سالہ سابق بھارتی کپتان کی پیشین گوئیاں یہیں ختم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لے گی۔ ان کے مطابق، بھارت بمقابلہ پاکستان کا سیمی فائنل شائقین کرکٹ کے لیے ایک اعزاز ہوگا، خاص طور پر اگر یہ مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔ سارو گنگولی نے کہا کہ "سیمی فائنلٹ کا بتانا بہت مشکل ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت۔

(جاری ہے)

آپ ان بڑے میچوں میں نیوزی لینڈ کو کبھی کمتر نہیں سمجھ سکتے، میں 5 ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔ بہتر ہوگا کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ہمارا ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل ہو‘‘۔ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے فکسچر کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے ساتھ میگا ایونٹ کے 10 مقامات بھی شامل ہیں جو اس سال کے آخر میں 46 دنوں پر محیط ہوں گے۔ احمد آباد میں اتوار 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان بہت زیادہ متوقع ٹاکرا شیڈول ہے۔ 2019ء ورلڈ کپ میں آخری مقابلے میں بھارت نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
وقت اشاعت : 09/07/2023 - 14:12:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :