گال ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم 312 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی

ڈی سلوا کی سنچری، شاہین ،نسیم اور ابرار کی 3،3 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جولائی 2023 11:36

گال ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم 312 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جولائی 2023ء ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم 312 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ سری لنکا نے 242 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کے بیٹر دھننجایا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کر لی، سری لنکا کی ساتویں وکٹ 257 رنز پر گر گئی جب رمیش مینڈس 5 رنز بنا کر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

نسیم شاہ نےدھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز جبکہ پرابتھ جے سوریا کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، کاسن رجیتھا بھی صرف 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے اور یوں پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس سے قبل پہلے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیل کے اختتام تک 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65.4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 شکار کیے جب کہ آغا سلمان، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
وقت اشاعت : 17/07/2023 - 11:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :