ویرات کوہلی نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، آٹھویں مرتبہ ایک سال میں ہزاررنزبنا ڈالے

جمعہ 3 نومبر 2023 22:29

ویرات کوہلی نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، آٹھویں مرتبہ ایک سال میں ہزاررنزبنا ڈالے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سچن ٹینڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا نام تاریخ میں درج کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے رواں سال میں بھی ایک ہزار رنز سکور کرتے ہوئے یہ اعزاز آٹھویں مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل سچن ٹینڈولکر نے ایک سال میں ایک ہزار رنز سات مرتبہ بنانے کا ریکارڈ قائم کر رکھا تھا جسے ویرات کوہلی نے چنکنا چور کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک سال میں ایک ہزار رنز کرنے کا یہ کارنامہ سات مرتبہ انجام دیا جو کہ انہوں نے سال 2011، 2012، 2013، 2014، 2017، 2018، 2019 میں کیا، اب ایک مرتبہ پھر سے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں رواں سال ایک ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے ا?ٹھویں مرتبہ یہ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ان سے قبل سچن ٹینڈولکر 1994، 1996، 1997، 1998، 2000، 2003 اور 2007 میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2023 - 22:29:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :