پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا خواہاں

وہ کراچی سے سلیکٹر بنیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 دسمبر 2023 15:15

پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2023ء ) پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 37 سالہ اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وہ کراچی سے سلیکٹر بنیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کے ساتھ کام کریں گے۔

سندھ پریمیئر کھیل کر اسد شفیق تاخیر سے جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ 3 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور آئندہ چند روز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔ اسد شفیق نیشنل ٹی 20 کپ میں کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں، ٹورنامنٹ کے بعد اسد شفیق پیشکش پر فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 128 اننگز میں 38.19 کی اوسط اور 12 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4460 رنز بنا رکھے ہیں، قومی کرکٹر 60 ایک روزہ اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اسد شفیق نے 2010ء میں انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور 2020ء کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
وقت اشاعت : 02/12/2023 - 15:15:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :