ثنا اورشعیب ملک کی شادی پر پاکستانی مداح حیران، بھارتی غصے سے آگ بگولا

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:12

ثنا اورشعیب ملک کی شادی پر پاکستانی مداح حیران، بھارتی غصے سے آگ بگولا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کی خبر نے جہاں پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا ہے تو وہیں بھارتی صارفین شدید غصے میں نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شعیب کی شادی کے اعلان کے ساتھ ہی یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ صارفین اچانک اس جوڑی کو دولہا دلہن کے لباس میں دیکھ کر حیران و پریشان ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر میمز کا رش لگ گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پاکستانی صارفین نے مزاحیہ اور دلچسپ میمز شیئر کیں تو وہیں بھارتی صارفین نے شعیب ملک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا نے اپنے ملک کے خلاف جاکر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی کا صلہ یہ ملا۔اسی طرح کچھ صارفین نے یہ بھی سوال کیا کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق کب ہوئی۔ ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید تو پہلے ہی شادی شدہ جوڑے کی طرح برتاؤ کرتے تھے۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ آ ج معلوم ہوا کہ شعیب ملک معروف گیم شو جیتو پاکستان میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے تھے۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 21:12:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :