پی ایس ایل سیزن 9، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے اپنی جرسی پیش کردی

پیر 5 فروری 2024 15:01

پی ایس ایل سیزن 9، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے اپنی جرسی پیش کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے اپنی جرسیاں پیش کردی ۔کراچی کنگز نے ایکس اکائونٹ پر پی ایس ایل 9 کی جرسی کی تصویر شیئر کی جس میں شان مسعود کو جرسی پہنے دکھایا گیا ہے۔کراچی کنگز کی پی ایس ایل 9کی جرسی میں نیلا اور لال رنگ نمایاں ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پی ایس ایل 9کے لیے نئی جرسی کی ویڈیو شیئر کی جس میں نسیم شاہ اور رومان رئیس کو جرسی پہنے دکھایا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں لال رنگ نمایاں ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹور پر پلیئنگ کٹ جرسیوں کی قیمت 2999 روپے بتائی گئی ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل سیزن نو کے لئے پشاورزلمی نے منفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریننگ کٹ کی رونمائی کی۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی پی ایس ایل 9کی ٹریننگ کٹ میں نیلا اور سفید رنگ نمایاں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔34میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/02/2024 - 15:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :