محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

محسن نقوی کو 3 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اگلا سربراہ مقرر کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 فروری 2024 14:34

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2024ء ) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر شاہ خاور نئے چیئرمین پی سی بی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس منگل بروز 6 فروری پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں محسن نقوی کو 3 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اگلا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار تھے ۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا تھا ۔

گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر ، ڈیرہ مرآد جمالی ، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس ، غنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں ۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
وقت اشاعت : 06/02/2024 - 14:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :