انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ پیسر کو پی ایس ایل 9 کھیلنے سے روک دیا

بائیں ہاتھ کے پیسر ریس ٹوپلے کو گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم ان کے متبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 فروری 2024 15:50

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ پیسر کو پی ایس ایل 9 کھیلنے سے روک دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 فروری 2024ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آغاز سے عین قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ انگلش فاسٹ باؤلر ریس ٹوپلے آئندہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹوپلی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نہیں دیا جو کہ ان کے پی ایس ایل 9 کا حصہ نہ بننے کی بڑی وجہ ہے۔

بائیں ہاتھ کے پیسر کو گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم ان کے متبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 29 سالہ فاسٹ باولر حال ہی میں جنوبی افریقہ کی SA20 لیگ کا حصہ تھے جہاں ان کی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس رنر اپ تھی۔ اس لیگ کے فائنل میں جب وہ انجری کا شکار ہوئے تو انگلش کرکٹ بورڈ میں تشویش پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولر لونگی نگیڈی جو پشاور زلمی کے لیے کھیلنے کے لیے تیار تھے، اسی وجہ سے پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی 13 فروری کو ہونے والی ہے جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پھیل گیا ہے۔ منتظمین گولف کورس اور پارک کے درمیان جگہوں کے طور پر انتخاب کر رہے ہیں جس کا فیصلہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔ دریں اثناء پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہونا ہے۔ پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس سے کرکٹ کے جوش و خروش کا آغاز ہو گا۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 15:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :