پی ایس ایل 9، ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد لاہور قلندرز کے مداح راشد خان کو یاد کرنے لگے

راشد خان کی سکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی ، افغان سپنر کی عدم موجودگی میں قلندرز کی ٹیم 59 میچز میں سے محض 22 میچز جیت سکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 فروری 2024 14:05

پی ایس ایل 9، ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد لاہور قلندرز کے مداح راشد خان کو یاد کرنے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 فروری 2024ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن فرنچائز لاہور قلندرز کی نویں ایڈیشن میں ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد اس کے مداحوں کو افغان لیگ سپنر راشد خان کی یاد ستانے لگی ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل 2 مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی دو مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بڑا سکور کرنے کے باوجود شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے، جس کے بعد شائقین سوال اُٹھا رہے ہیں کہ افغان لیگ سپنر راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ میں کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے؟۔

اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو راشد خان کی لاہور قلندرز کے سکواڈ میں موجودگی کے دوران اس ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ افغان لیگ سپنر کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے 59 میچز میں سے محض 22 میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ اعداد و شمار کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ راشد خان کا لاہور کے سکواڈ میں نہ ہونا لاہور قلندرز کے لیے بڑے دھچکے کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ افغان لیگ سپنر راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شریک نہیں ہوسکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/02/2024 - 14:05:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :