بلائنڈ کرکٹ سیریز ، بھارت دوسرے میچ میں 46رنز سے فاتح

فیصلہ کن ٹاکرا 25فروری کو ہوگا، محمد حسین مہمان خصوصی تھے پاک بھارت عوام کرکٹ سے جڑی ہے، کھیلوں سے نفرتیں دور ہوتی ہے ، قونصلیٹ جنرل دبئی

جمعہ 23 فروری 2024 22:02

بلائنڈ کرکٹ سیریز ، بھارت دوسرے میچ میں 46رنز سے فاتح
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) پاک بھارت بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت ن پاکستان کو46رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی۔ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کے مہان خصوصی دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل حسین محمد تھے جبکہ پریس قونصلر محمد صالح، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی شبانہ رزاق میمن ، نیشنل بنک پاکستان کی سبین گل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی دوسرے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں پر 224رنز بناے۔

بھارت کی طرف سے سنیل رمیش 86، وینکیٹیشورا راو 56رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد سلمان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں گرین شرٹس 225رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں پر178رنز بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 ، نثار علی 25رنز بنا سکے۔ سنیل رمیش86رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پاے۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصلیٹ جنرل حسین محمد نے پاک بھارت ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے اور بہترین سپورثس مین اسپرٹ دکھانے پر مبارکباد دیتے ہوے پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

حسین محمد نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کو پہلی بار دیکھ کر خوشی ہوئی۔ دونوں ٹیمیں میچ میں اچھا کھیلی امید ہے تیسرا اور فیصلہ کن ٹاکرا بھی سنسنی خیز ہوگا۔ کھیلوں سے نفرتیں دور ہوتی ہے کرکٹ سے پاکستان اور بھارت کی عوام جڑی ہوئی ہے۔پاک بھارت بلائنڈ سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن ٹاکرا 25فروری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/02/2024 - 22:02:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :