ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے : شاداب خان

آخری بار مئی 2023ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2024 13:11

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے : شاداب خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مارچ 2024ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔ پی ایس ایل کے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔

عماد وسیم کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو جیتنا ہی تھا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ کبھی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔ کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ شاہین کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئر کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2024 - 13:11:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :