پی ایس ایل 9: شاداب خان نے میڈل والدہ کو پہنایا، ایوارڈ اہلیہ کو دے دیا

شاداب کی قیادت میں اسلام آباد نے پہلا جبکہ مجموعی طور پر تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2024 12:46

پی ایس ایل 9: شاداب خان نے میڈل والدہ کو پہنایا، ایوارڈ اہلیہ کو دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2024ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے والے کپتان شاداب خان کی اہلیہ اور ماں کے ہمراہ خوشی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو آخری گیند پر شکست دیکر 2016ء اور 2018ء کے بعد تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اہم معرکے میں پلئیر آف میچ کا ایوارڈ عماد وسیم جبکہ پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ شاداب خان کو ملا۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم کے کھلاڑیوں میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے اہلیہ کو اپنا ایوارڈ دیا جبکہ ماں کو اپنا میڈل پہنایا جس کے بعد ان کی والدہ نے انہیں گلے لگا کر پیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 12:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :