عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر غلطی کی : شاہد آفریدی

عماد پاکستان کے لیے ضروری ہیں، انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2024 14:18

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر غلطی کی : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2024ء ) سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی حمایت کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر غلطی کی۔ انہوں نے عماد وسیم کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم پاکستان کے لیے ضروری ہیں۔

تاہم شاہد آفریدی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عماد وسیم کو اپنا رویہ بہتر بنانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔

(جاری ہے)

عماد وسیم کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو جیتنا ہی تھا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ کبھی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔ کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ شاہین کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئر کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 14:18:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :