اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن، فلسطینی جھنڈے لہرادیے

منگل 19 مارچ 2024 15:34

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن، فلسطینی جھنڈے لہرادیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد فلسطین کے جھنڈے لے کر گرائونڈ کا چکر لگایا۔کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم میں موجود افراد نے بھی کھلاڑیوں کے اقدام کو کھل کر سراہا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

پاکستان سپر لیگ 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 15:34:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :