آئی جی پنجاب عثمان انورکی شاداب خان ، اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پرمبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 19:44

آئی جی پنجاب عثمان انورکی شاداب خان ، اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پرمبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 09 کی چمپئن بن گئی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاداب خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شاداب خان نے بہترین لیڈر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹیڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، سٹار آل اراؤنڈر نے پی ایس ایل سیزن 09 کا تاج اسلام آباد یونائیٹیڈ کے سر پر سجایا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم کا پی ایس ایل فائنل جیتنا محکمہ پولیس کے لئے اعزاز کی بات ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حال ہی میں شاداب خان کو پنجاب پولیس کا سپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 19:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :