ورلڈ کپ 1992ء کی فتح کے 32 برس مکمل ہوگئے
عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی
ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2024 10:51
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مارچ 2024ء ) کرکٹ ورلڈ کپ 1992ء میں پاکستان کی نا قابل یقین فتح کے 32 برس مکمل ہو گئے، لیجنڈ عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شائقین کرکٹ کیلئے آج بھی وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔ ورلڈ کپ 1992 صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی۔
سیمی فائنل میں کیویز کو زیر کیا، پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کا میدان سجا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا۔ کپتان عمران خان اور جاوید میانداد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ انضمام الحق نے بھی بیالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کو ڈھائی سو رنز کا ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن بائولنگ کی، تین وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ عمران خان نے انگلینڈ کی آخری وِکٹ گرا کر تاریخی فتح حاصل کی۔ شائقین کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 10:51:10
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں جاری سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد سے اظہار تعزیت