آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چمپئن شپ 2024 سکھر کا انعقاد کیا گیا

بدھ 22 مئی 2024 22:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سکھر پیرا تائیکوانڈو وینگ کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سکھر میں آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 سکھر کا انعقاد کیا گیا اس چیمپئن شپ میں سکھر شہر کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف شہر کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سے اسپیشل میل/فیمیل کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر کہ آئے مہمان گرامی سے خوب داد وصول کی تقریب میں اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان فائٹ کے مقابلے کروائے گئے جس میں کراچی ووکشنل ٹریننگ سنٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور جبکہ سکھر شہباز تائیکوانڈو اکیڈمی سکھر نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ٹیم ٹرافی سکھر شہر کے نام کی تقریب میں اوپننگ سیرمنی کے مہمان گرامی میر محمد کلہوڑو ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر ڈویڑن، بابر علی بلو مختیار کار سکھر اور نثار احمد چانڈیو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکھر شرکت کرئے ہیں جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی مہمان گرامی کا استقبال کرنے کیلئے ماسٹر عبدالرزاق راجپوت ، محمد وقاص شیخ اور میڈم عزرا جمال ہیں اور کلوزینگ سرمنی میں مہمان گرامی مرتضی گھانرو وائس چیئرمین مکی شاہ ٹاؤن سکھر، یاسین آرائیں چیئرمین یوسی سکھر، شبیر میمن سوئیٹ ہوم سکھر, عامر شہاب صاحب،ڈائریکٹر ریہبلٹیشن۔

(جاری ہے)

کے وی ٹی سی۔ ماسٹر محمد صدیق اور افضل چنا ایس۔ایم۔سی سکھر تقریب میں تشریف لائے یہ چیمپئن شپ اسپیشل معزور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیئے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں جناب عامر شہاب صاحب کو اعزازی بلیک بیلٹ سے بھی نوازا گیا۔تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس میر محمد کلہوڑو کا کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں کا تائیکوانڈو گیمز اور اسپورٹس میں جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ہم امید کرتے ہیں کے یہ اسپیشل کھلاڑی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کریں گے دوسری جانب اوینٹ میں کلوزینگ سرمنی کے چیف گیسٹ وائس چیئرمین مکی شاہ ٹاؤن مرتضی گھانگھرو کا کہنا تھا کہ ہم ماسٹر عبدالرزاق راجپوت کو ایزا پیش کرتے ہیں کہ آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 سکھر میں منعقد کرکے معاشرے کے اسپیشل معزور بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پیرا تائیکوانڈو گیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انشائ اللہ شہباز تائیکوانڈو اکیڈمی سکھر کے لئے میں تمام ممکن تر تعاون فرماؤں گا اس سلسلے میں ماسٹر عبدالرزاق راجپوت آرگنائزنگ سکیرٹری آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن سکھر، وقاص شیخ صدر سکھر تائیکوانڈو ایسوسیشن ، نثار احمد چانڈیو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکھر اور میڈم عزرا جمال ومین صدر سکھر تائیکوانڈو ایسوسیشن اور دیگر آفیشلز نے تمام آئے مہمان کو سندھ کا روایتی توفہ اجرک اور سندھ ٹوپی کے ساتھ شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا اس سلسلے میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت کا کہنا تھا کہ آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہر سال اسپیشل معزور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیئے منعقد کی جاتی ہے اور الحمداللہ اس چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے میں نثار احمد چانڈیو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ، محمد وقاص شیخ اور میڈم عزرا جمال کا شکریہ ادا کرتا یے ہوں کہ اس میں ہمارا ساتھ دیا اور سکھر شہر کا نام پورے سندھ اور پاکستان میں روشن کیا تقریب کے اختتام میں مہمان گرامی کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز ٹیمز نے گروپ فوٹو بنائی اور جیت کا جشن منایا۔

وقت اشاعت : 22/05/2024 - 22:56:59

متعلقہ عنوان :