پاکستان کی خاتون باکسرلاورا اکرم نے جمہوریہ چیک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 13 جون 2025 17:03

پاکستان کی خاتون باکسرلاورا اکرم نے جمہوریہ چیک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان کی خاتون باکسر لاورا اکرم نے جمہوریہ چیک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔لاورا اکرم نے فلسطین کی خاتون باکسر نورا کو شکست دی۔ 57 کے جی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں لاورا اکرم کا مقابلہ منگولیا کی ارڈنڈلائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایلیٹ باکسر ہوں گی۔ 2003 میں نعمان کریم نے ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتا تھا۔لاورا اکرم نے گزشتہ برس کراچی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لاروا اکرم برٹش پاکستانی ہیں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 17:03:00