پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ

صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید جاپان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بیس بال ٹریننگ میں شرکت کریں گی

ہفتہ 14 جون 2025 11:50

پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ ہوگئیں، صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید جاپان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بیس بال ٹریننگ میں شرکت کریں گی۔صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید کی اس ٹریننگ کا مقصد تجربہ کار کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صائقہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں جاپان کے کوچز سے سیکھنے اور اپنا تجربہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔مدیحہ رشید نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی میرا مقصد اپنی اسکلز کو بہتر کرکے پاکستان بیس بال کو فروغ دینا ہے۔یاد میں رہے کہ صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ صائقہ ریاض پِچر جبکہ مدیحہ رشید کیچر ہیں۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 11:50:19