حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار

ہفتہ 14 جون 2025 21:40

حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں فٹبال کے مستقبل پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنائ اللّٰہ اور سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نے شرکت کی اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی اور پی ایف ایف کی قیادت بھی شریک ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ماضی کی انتظامی و سیاسی رکاوٹوں کو تسلیم کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ فٹبال کی بحالی میں فیفا کی سرپرستی و رہنمائی کا کلیدی کردار ہے اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ فٹبال قومی اتحاد اور فخر کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، فٹبال کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 21:40:11