ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
آخری میچ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا
ذیشان مہتاب
اتوار 14 ستمبر 2025
14:27

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔
آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022ء کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔
میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
دبئی میں آج دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور شام کو 33 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان اور بھارت کے بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے مقابلے پر ایشیا کپ گروپ “ اے” میچ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
البتہ ٹیم مینجمنٹ نے یہ سوچ بھی رکھی ہے کہ اسٹیڈیم پہنچ کر فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنا ہے یا نہیں، اس متعلق سوچا جاسکتا ہے، تاہم اس بات کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی 11 رکنی ٹیم بھارت کے خلاف ان گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، محمد حارث ( وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2025 - 14:27:04

T20 Asia Cup 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
-
ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل رفو چکر
-
پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگانے کی تیاریاں
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے حوالے سے دبئی پولیس نے شائقین کو خبردار کردیا
-
اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں‘عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ،نتالیہ پرویز
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دیں