پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگانے کی تیاریاں
مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی سکرینز لگائی جائیں گی
ذیشان مہتاب
اتوار 14 ستمبر 2025
13:15

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور تجزیے جاری ہیں۔
ایک جانب جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے مجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے سات میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اور تینوں میں ہی پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی۔ پاکستان نے 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹ اور ایشیاء کپ 2022ء میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔ امکان ہے کہ آج کے میچ میں بھی ٹاس میچ کے نتیجے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
(جاری ہے)
ادھر دبئی پولیس کے ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایشیاء کپ 2025ء میں بد زبان، پرتشدد اور نسل پرستانہ جملے کسنے والے کرکٹ فینز کو 1 سے 3 ماہ کی قید ہوگی اور 23 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2025 - 13:15:41

T20 Asia Cup 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگانے کی تیاریاں
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے حوالے سے دبئی پولیس نے شائقین کو خبردار کردیا
-
اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں‘عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ،نتالیہ پرویز
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دیں
-
شعیب اختر کا صائم ایوب کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار
-
بھارت کے خلاف فہیم اشرف کی جگہ کسے کھلایا جائی سابق کرکٹرز نے بتا دیا