ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل رفو چکر
پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں: بھارتی میڈیا
ذیشان مہتاب
اتوار 14 ستمبر 2025
13:25

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2025ء ) بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم کے باعث ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار منظر عام سے غائب ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کی پالیسی کو خاموش بائیکاٹ کہا جانے لگا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے تمام اعلیٰ اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دبئی میں موجود تھے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ کے بجائے امریکا میں ایک میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈکپ کی تیاری کا کہہ کر دبئی نہیں جا رہے جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بی سی سی آئی کے نائب صدر اور ایشین کوکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی جیت کی صورت میں کیمرے پر نظر آ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں ہی منظر عام پر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے لب کشائی کی ہے۔
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اس دوران سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کا غصہ اور جذبات دیکھتے ہوئے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ریان ٹین نے ٹیم کی طرف سے بیان جاری کیا اور کہا کھلاڑی عوام کے جذبات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ بہت حساس معاملہ ہے، کھلاڑی عوام کے جذبات کو محسوس کرتے ہیں، ہم نے ٹیم میٹنگز میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا، کھلاڑی یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہم حکومتی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
ریان ٹین کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا فوکس کھیل پر رکھیں، ہمیں بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہے اور ایسی کسی قسم کی چیز پر دھیان نہیں دینا جو ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2025 - 13:25:30

T20 Asia Cup 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
-
ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل رفو چکر
-
پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگانے کی تیاریاں
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے حوالے سے دبئی پولیس نے شائقین کو خبردار کردیا
-
اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں‘عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ،نتالیہ پرویز
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دیں