- Home
- Sports
- News
- بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کو تیار ہے تاہم اسے اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے ،امید ہے دو تین ہفتوں ..
بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کو تیار ہے تاہم اسے اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے ،امید ہے دو تین ہفتوں میں کو اجازت مل جائیگی ‘شہریار خان
زمبابوے کے بعد دیگر ٹیموں کو بلانے کی کوششیں جاری ہیں ،موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیمیں جلدی جلدی نہیں آئیں گی، آئندہ 2ہفتوں میں ٹیموں کے آنے کا معاملہ واضح ہو جائیگا آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، ہانگ کانگ ،عمان کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں، زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں ،ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی میں کھیلنے کو تیار ہے سپرلیگ کوہرصورت میں رواں سال لانچ کیا جائیگا، لیگ سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا، ملک میں لیگ کے انعقاد سے دنیا کے ٹاپ پلیئرز شرکت نہیں کرسکیں گے‘ چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 10 اگست 2015 22:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر قائم ہے لیکن اسے اپنی حکومت اجازت درکار ہے اگر انہیں اجازت ملے گی تو ہی بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے، امید ہے کہ دو تین ہفتوں میں بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو اجازت دے دی گی،زمبابوے کے بعد دیگر ٹیموں کو بلانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیمیں جلدی جلدی نہیں آئیں گی، آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، ہانگ کانگ اورعمان کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں، زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی میں کھیلنے کو تیار ہے تاہم آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کو بار بار پاکستان آنے کے لئے نہیں کہیں گے، انھیں اس کا خود فیصلہ کرنا ہوگا، آئندہ 2 ہفتوں میں ٹیموں کے آنے کا معاملہ واضح ہوجائے گا،سپرلیگ کوہرصورت میں رواں سال لانچ کیا جائیگا، اس لیگ سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا، ملک میں لیگ کے انعقاد سے دنیا کے ٹاپ پلیئرز شرکت نہیں کرسکیں گے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا