عمر اکمل کو ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرنی چاہئے،ٹیم کا گراف نیچے گیا اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیں، کامران اکمل

اتوار 27 مارچ 2016 19:25

عمر اکمل کو ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرنی چاہئے،ٹیم کا گراف نیچے گیا اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیں، کامران اکمل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27مارچ۔2016ء) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ کہ عمر اکمل کو ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرنی چائیے، ٹیم کا گراف نیچے گیا اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو امیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ عمر اکمل کو اپنے نمبر پر ہی کھیلنا چائیے۔ کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ورلڈ کپ سے صرف دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کرنا درست نہیں تھا۔ وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کوشش ضرور کی لیکن ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 19:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :