قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی طرف سے دو لاکھ روپے کیلئے دھمکی آمیز فون

مجھے کہا جارہا ہے تمہاری ویڈیوز بنا رکھی ہیں ،رقم نہ دی تو سوشل میڈیا پر جاری کردیں گے ‘ کرکٹر کا ویڈیو پیغام شرجیل نے دھمکیاں ملنے سے متعلق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگا کر دیا

جمعرات 12 مئی 2016 18:21

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی طرف سے دو لاکھ روپے کیلئے دھمکی آمیز فون

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کوپیسوں کیلئے دھمکی آمیز فون موصول ہونے لگے ۔شرجیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ گزشتہ کئی روز سے دھمکی آمیز فون کر کے پیسے مانگ رہے ہیں، جو لوگ دھمکی آمیر فون کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر پیسے نہ دئیے تو وہ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کوئی شخص ان کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک کر رہا ہے ۔ شرجیل خان کی مطابق انہیں دھمکی ملی ہے اگر دو لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ پورا نہ کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائیگی ۔اور مطالبہ پورا نہ کرنے پررقم میں ہر روز ایک لاکھ کا اضافہ ہوتا جائے گا ۔ شرجیل خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو پہلے ہی بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ایسی کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ جعلی ہو گی ۔ اوپننگ بلے باز نے دھمکیاں ملنے سے متعلق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگا کر دیا ہے۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے جعلی ویڈیو سے میری ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 18:21:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :