عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ، محمد حفیظ کوبیرون ملک بھی علاج کیلئے بھجوایاجاسکتا ہے، محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں ، سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے انگلش بورڈ کو تحفظا ت ہیں،آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کیا جائے گا،پی سی بی کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں،استعفیٰ نہیں دے رہا چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 17:14

عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ، محمد حفیظ کوبیرون ملک بھی علاج کیلئے بھجوایاجاسکتا ہے، محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں ، سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے انگلش بورڈ کو تحفظا ت ہیں،آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کیا جائے گا،پی سی بی کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں،استعفیٰ نہیں دے رہا چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری کا معاملہ سنجیدہ ہے اس لئے ضروری ہوا تو انہیں بیرون ملک بھی علاج کے لیے بھجوایاجاسکتا ہے، عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے دوسروں کے لیے مثال قائم کی ، محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں ، سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظا ت ہیں،آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کیا جائے گا،پی سی بی کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں،استعفیٰ نہیں دے رہا چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، ملک بھر میں کرکٹ اکیڈمیوں کا جال بچھایا جائے گا، کرکٹ کے فروغ کے لئے تیار کئے گئے لائحہ عمل میں مدثر نذر کا کردار بہت اہم ہوگا۔ وہ 15 جون سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے ہم نے دوسروں کے لیے مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی انجری کا معاملہ سنجیدہ ہے، اگر ضرورت پڑی تو انہیں بورڈ بیرون ملک علاج کے لیے بھی بھجواسکتا ہے۔ محمد عامر کے لیے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں تاہم سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظا ت ہیں۔قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم وہ سپورٹنگ اسٹاف سے طویل مدت کے معاہدے کرنے کے حق میں نہیں۔

دوری انگلینڈ کے لیے ٹیم کے ہمراہ بورڈ کا میڈیا افسر بھی ہوگا، غیرملکی میڈیاافسر کے انکار پر متبادل کا انتخاب کیا جائے گا۔خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے منتخب چیئرمین ہیں، بورڈ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتے۔ چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں، استعفی نہیں دے رہے۔ اگر ان سے کوئی استفعی لینا چاہے تو لے لے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 17:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :