شاہد آفریدی کا کراچی کنگز سے معاہدہ، پاکستان سپر لیگ حکام نے معاہدے کی حیثیت پر سوال اٹھا دیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اپریل 2017 22:43

شاہد آفریدی کا کراچی کنگز سے معاہدہ، پاکستان سپر لیگ حکام نے معاہدے کی حیثیت پر سوال اٹھا دیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2017ء) شاہد آفریدی کے کراچی کنگز سے معاہدے پر پاکستان سپر لیگ حکام نے معاہدے کی حیثیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو خیر آباد کہنے کے بعد کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کراچی کنگز سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان سپر لیگ حکام نے معاہدے کی حیثیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کسی ٹیم میں شمولیت کا درست طریقہ کار یہ ہے کہ ٹیم اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو پلئیرز ڈرافٹ کے دوران خریدے۔ پلئیرز ڈرافٹ کے علاوہ کسی کھلاڑی کی کسی بھی ٹیم کیساتھ معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :